ابنا: شام کے نائب وزیر اعظم قدری جمیل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی تخریبی کاروائيوں اور مغرب کی پابندیوں سے شام کو ایک سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قدری جمیل نے کہا ہے کہ شام کے بحران اور مغربی پابندیوں سے ملت شام کو ایک سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ کاروائيوں کی وجہ سے شام کی ناخالص پیداوار میں تقریبا تیس فیصد کمی آئي ہے۔ انہوں نے شام کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے پر تاکید کی۔ واضح رہے امریکی سربراہی میں بعض مغربی اور عرب ملکوں نے شام میں دو برسوں قبل دہشتگردی شروع کروائي تھی جس میں دسیوں ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے ہیں جب کہ آوارہ وطن افراد کی تعداد دسیوں لاکھ ہے۔ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 472811
شام کے نائب وزیر اعظم قدری جمیل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی تخریبی کاروائيوں اور مغرب کی پابندیوں سے شام کو ایک سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔